جو نسخہ جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں، وہ روس استعمال کرکے بری طرح ناکام ہوچکا، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جو نسخہ آج ہمارے جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں، وہ نظام روس استعمال کرچکا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوا۔
اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تحریک لوگوں کو گالیاں دینے کے لیے شروع نہیں کی، کوئی بھی ملک فوج اور خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی ادارے ہر ملک کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، جاسوسی ادارے سیاسی قیادت کو معلومات فراہم کرتے ہیں جس کی بنیاد پر سیاسی قیادت ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرتے ہیں، یہاں پر نظام مختلف ہے، جو آدمی منتخب نہیں ہوکر آتا وہ کیسے عوام کا سوچے گا؟
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو نسخہ آج ہمارے جاسوسی ادارے استعمال کر رہے ہیں وہ نظام روس استعمال کرچکا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوا، سوویت یونین ٹوٹ گیا، ہمیں سیکھنا چاہیے، لوگوں کو تلخ تجربات سے تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اقتدار کی جنگ ہے، ہمیں 1947 کو آزادی ملی اس آزادی کے ثمرات نیچے تک نہیں پہنچے، ہم نے آج بھی لوگوں کو حق حکمرانی نہیں دیا، جب عوام کے حق حکمرانی کی بات ہوتی ہے تو جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک آدمی ایک ووٹ کی بات کرتے تھے، ہم نے اپنے بزرگوں کی بات نہیں مانی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
صدرآزاد کشمیر سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی ملاقات
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے لئے وکلاء کمپلیکس اور وکلاء ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور محمود حسین چوہدری ایڈووکیٹ کے علاوہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد فیاض چوہدری ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ سجادالحق ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے لئے وکلاء کمپلیکس اور وکلاء ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے وفد کو وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔