وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، صدر شوکت مرزایوف کا پرتپاک خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچے ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے کانگریس سینٹرتاشقند آمد پروزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو ازبکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان میں ’آسان خدمت‘ مرکز کا دورہ
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا ازبکستان کے صدر سے تعارف کرایا، ازبکستان کے صدر نے بھی اپنی کابینہ کے وزرا کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیرِاعظم تاشقند میں قائم ٹیکنو پارک کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کو ازبکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے صنعتی یونٹس کا دورہ کروایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ازبکستان تاشقند صدر شوکت مرزایوف وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبکستان تاشقند وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف محمد شہباز شریف ازبکستان کے صدر
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
باکو : وزیز اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں، نائب وزیراعظم یعقوب عبداللہ اوعلوایوبوف اوردیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔
حیدر علیوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللہ اوعلو ایوبوف، نائب وزیرخارجہ یالچین رفائیف، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیرقاسم محی الدین اور دیگر سینئر حکام نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور دیگر اعلیٰ آذربائیجانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت، توانائی و دفاعی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دونوں برادر ممالک کے درمیان شراکت داری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کیے جائیں گے، شہبازشریف اور آذربائیجان کی قیادت بزنس فورم سے بھی خطاب کریگی، فورم میں دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات بھی شرکت کریںگی، تاکہ مشترکہ منصوبوں اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے کاروبار سے کاروبارتعاون پر زور دیا جا سکے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزرا جام کمال،عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین،عطا تارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔