پیکا ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پیکا ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف ایک درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے فیک انفارمیشن پر3 برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجایے گی۔
درخواست گزار کے مطابق پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی۔ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے جواب طلب کرلیا پیکا ترمیمی پیکا ایکٹ ایکٹ میں
پڑھیں:
بلدیہ فیکٹری کیس؛ مفرور ملزم حماد صدیقی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمات میں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ میں قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ہونے والے مبینہ ملزم تقی حیدر شاہ کی پاکستان حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کروا دی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔ تقی حیدر کے بارے میں متحدہ عرب امارات کو کاغذات بھیجوا دیے ہیں۔
ہائیکورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار کے بارے میں محکمہ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔
درخواست گزار ماہم امجد نے اپنے والد کے مبینہ قاتل کی یو اے ای سے پاکستان منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔