Daily Ausaf:
2025-02-26@11:11:23 GMT

یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت فی لیٹر

پڑھیں:

کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد:

شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
  • یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • سونا مہنگا ترین ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
  • کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہ سکا، آج مزید مہنگا ہوگیا