Express News:
2025-02-26@10:52:36 GMT

ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 59.22 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان میں حب کے علاقے اوتھل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 23 کلو افیون اور 11 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

لاہور میں چھاپے کے دوران مکان سے 20 کلو کوکین برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں جی ٹی روڈ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 2.

350 کلو آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک شخص کو گرفتار کرکے  1.2 کلوافیون، 1.2 کلو چرس اور 470 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کی گئی

پڑھیں:

مغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات

مغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں اور بعض مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24فروری سے مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر میں 25فروری سے 2مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری ، بلوچستان میں 24فروری سے 26فروری تک بارش اور برفباری اور سندھ میں 25سے 26فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں  ہلکی اور تیز بارش
  • پاکستان: حکومتی کریک ڈاؤن اور مصائب کا شکار افغان پناہ گزین
  • مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ
  • کراچی، جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، 11 رکنی گروہ گرفتار، چھینی گئی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
  • مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش
  • خفیہ اطلاع پر کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد
  • منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، غیرملکی سمیت 15 افراد گرفتار
  • آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
  • مغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات