ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں ، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں، چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں، یہ ایک بھی ایک کانفرنس سے ڈرتے ہیں، اب یہ کانفرنس جہاں بھی ہو ضرور ہوگی،اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کانفرنسوں کے ذریعے ملک سے انتشار ختم ہوتا ہے۔
ہم کھل کر آئین کے حوالے سے بات کریں گے۔ قانون کی حکمرانی اور ترقی کی بات کی جائے گی۔ ہم نے پریس کانفرنس کیلئے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔اس کے بعد ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا۔ ہمیں یہ کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔(جاری ہے)
ہم نے اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا، دانش وروں اور وکلا کو دعوت دی تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم پھر فارم 45 والوں کی اسمبلی بلائیں گے۔ ہم پھر پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم ختم کریں گے۔یہ حکمران ناجائز ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا تو اسمبلی کی کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا یہ روایات ہم نے توڑنی ہیں۔آئین سے کھیلنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی۔خیال رہے کہ چند روز قبل گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ پارلیمنٹ میں بھی زبان بندی تھی۔وہاں پربھی کسی کو بولنے نہیں دیا جاتاتھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اپنے دور حکومت میں یہی کام کرتے تھے اس وقت بھی کسی کوبھی بولنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ مسلم لیگ ن نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں نے بھی جماعت کو ہمیشہ عزت دی تھی۔ میرانوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق تھی۔صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق تھا۔نواز شریف جو بات کریں گے میں قبول کروں گا۔مسلم لیگ ن نے موجودہ سیاست کاجو راستہ اپنایا تھا میں اس سے اتفاق نہیں کرتاتھا۔میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تھا۔ نوازشریف کے ساتھ میرا 35 سال کا تعلق تھا اور میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی تھی۔وہ میرے لئے قابل احترام تھے۔ جو آئین کی بالادستی ، شفاف الیکشن اور ملکی ترقی کی بات کرے گا میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہونگا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ کی بات بات کر
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے رابطہ، کس بات پر اتفاق ہوا؟ شاہد خاقان نے بتا دیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل سکتا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو بہت لمبی اور دور کی بات ہے، ہم اس سوچ اور نکات پر متفق ہیں، اس کے علاوہ ہر ایک کی اپنی سیاست ہے اور یہ سیاست ہے ایک دوسرے کے معاملات پر تحفظات بھی ہوسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع