افغانستان : شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 29 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کابل (نیوزڈیسک)افغانستان کے دو صوبوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مغربی صوبہ فراہ میں 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ افراد دو خاندانوں کے رکن تھے جو پکنک کیلئے گئے تھے۔
جنوبی صوبہ قندھار میں آٹھ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر جاں بحق ہوئے۔قندھار کی مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق چار خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں۔۔
سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی۔ مزید برآں، ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان پر چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔افغانستان جو دہائیوں کی جنگ کے بعد دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ خشک سالی، سیلاب، زمین کی خرابی اور زرعی پیداوار میں کمی یہاں کے اہم مسائل ہیں۔گزشتہ سال مئی میں اچانک سیلابوں نے سیکڑوں افراد کی جانیں لیں اور وسیع زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا جہاں 80 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ
—فائل فوٹوملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
بلوچستان میں رات سے شمال مغربی علاقے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے زیرِاثر ہیں۔
کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پشین اور زیارت سمیت شہروں کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری اور تیز بارش ہوئی جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں بھی ژالہ باری ہوئی ہے۔
لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔
بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب پاراچنار شہر اور میدانی علاقوں پر بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
سوات، لوئر دیر، بنوں، کوہاٹ، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کرک، ڈی آئی خان سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش اور برف باری نے موسم مزید سرد کر دیا۔
ادھر جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، بھیرہ، کوٹ ادو، خوشاب، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔