اقبال اکیڈمی مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر علمی تحقیق کرے گی، ڈاکٹر عبدالرئوف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں و کشمیر لبریشن سیل لاہور میں کشمیر سنٹر کے انچارج انعام الحسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ اقبال اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرئوف رفیقی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیے جدوجہد جائز ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات جموں و کشمیر لبریشن سیل لاہور میں کشمیر سنٹر کے انچارج انعام الحسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ انعام الحسن نے ڈاکٹر رفیقی کو جموں و کشمیر لبریشن سیل کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر رفیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری تحریک آزادی کے لیے رہنمائی کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے کشمیر کاز کے فروغ کے لیے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال اکیڈمی مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر علمی تحقیق کرے گی۔ ڈاکٹر رفیقی نے یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ اس موضوع پر نئے تحقیقی شعبے متعارف کرائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے بارے میں لٹریچر پاکستانی سفارت خانوں میں دستیاب کرایا جائے تاکہ سفارت کاروں کو اس کی موثر وکالت کرنے میں مدد ملے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر لبریشن سیل انہوں نے
پڑھیں:
امریکا کی منتیں کی جارہی ہیں، مائی باپ ہمیں بچاؤ، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت پر طنز کے تیر چلادیے، کہا کہ امریکا کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔
نارووال میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ آج جو جیلوں میں ہیں ،ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، وہ امریکا کے پیروں میں پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ماضی میں جیلیں کاٹیں، کبھی امریکی کانگریس مین کے منتیں ترلے نہیں کیے بلکہ جھوٹے کیسز سے بری ہوکر باہر آئے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جو جیل میں ہیں ہمیں ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، امریکا جا کر کانگریس مین کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔