پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ کے موقع پرخصوصی دستاویزی فلم نگہ دار جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاک بحریہ نے مشق سی گارڈ 2025 کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم نگہ دار جاری کردی۔
دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کا آغاز 2013 میں قائم ہونے والے جے ایم آئی سی سی سے ہوا۔ سمندر میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے درمیان معلومات کی ترسیل جے ایم آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا
ریسرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے جے ایم آئی سی سی، پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی مشترکہ کاوشوں سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا گیا۔ قومی اداروں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ نے 2024 میں مشق سی گارڈ کا آغاز کیا۔ مشق سی گارڈ 2025 24 سے 28 فروری تک منعقد کی جا رہی ہے۔
مشق سی گارڈ صرف ایک مشق نہیں بلکہ جے ایم آئی سی سی میں شامل تمام سرکاری اور پرائیوٹ اداروں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی گواہی ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر پاک بحریہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، فشنگ اور شپنگ کے شعبے سے وابستہ مختلف تنظیمیں یکجا ہوتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جے ایم آئی سی سی مشق سی گارڈ پاک بحریہ
پڑھیں:
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس،قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا ۔
تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی ۔کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔
مزید :