Jang News:
2025-02-26@10:06:48 GMT

سعودیہ اور عمان سمیت 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانی بے دخل

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

سعودیہ اور عمان سمیت 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانی بے دخل

—فائل فوٹو

سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچے 4 پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے سعودی عرب اور عمان سمیت 7ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 60پ اکستانی بے دخل سعودیہ اور امارات سمیت 5 ملکوں سے 75 پاکستانی بے دخل

عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9، امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 جبکہ جیل میں سزا پوری کرنے والے 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ 

امیگریشن کا کہنا ہے کہ آئیوری کوسٹ سے 1، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

دبئی میں رہائشیوں کے لیے ویزا امیگریشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا

متحدہ عرب امارات نے دبئی میں رہائشیوں کے لیے ویزا فراہمی کی سہولت کو مزید آسان بنادیا ہے، چند منٹوں میں یو اے ای کے ویزے کی تجدید کی جاسکے گی۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز مصنوعی ذہانت سے چلنے والا آن لائن پلیٹ فارم ’سلامہ‘ لانچ کیا ہے، اس سہولت کا اعلان جی ڈی آر ایف اے کے ہیڈکوارٹر الجفیلیہ میں منعقدہ چوتھے سالانہ میڈیا کونسل کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یو  اے ای: ورک پرمٹ اور رہائشی ویزا پروسیسنگ کا عمل اب پہلے سے بھی تیز

دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس منصوبے کو دبئی کی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

’’سلامہ‘ کے ذریعے رہائشی اپنے اور اہل خانہ کے ویزوں کی منٹوں میں تجدید کرواسکتے ہیں۔ صارفین ’سلامہ‘ پر لاگ اِن کر کے تجدید کی مدت کا  انتخاب کرتے ہوئے فیس ادا کرنے کے ساتھ ہی اپڈیٹ شدہ دستاویزات ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے لیے اسٹوڈنٹ ویزے کے شیڈول کا اعلان، ترجیح کسے ملے گی؟

یہ پلیٹ فارم صارفین کو مزید سہولت فراہم کرتا ہے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے ان کو نوٹیفیکشن بھیج کر آگاہ کیا جائے گا کہ ان کے ویزے کی مدت ختم ہونے والی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ڈیجیٹل سروسز دبئی امیگریشن کرنل خالد الفلاسی کے مطابق’سلامہ‘ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فوری اور درست جوابات فراہم کرتا ہے، جس سے حکومتی سروس کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اے آئی تجدید جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی ڈیجیٹل تبدیلی مصنوعی ذہانت ویزے یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عرب عوام کے درمیان خطرناک اتحاد کو روکنے کے لئے سعودیہ کردار ادا کرے، پاکستانی تجزیہ کار
  • 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا
  • دبئی میں رہائشیوں کے لیے ویزا امیگریشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا
  • 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل
  • سینیگال، سعودیہ، عمان سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانی بے دخل
  • سعودی عرب ، عرب امارات سمیت 6 ممالک سے 48 پاکستانی ڈی پورٹ
  • سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل
  • پاکستانی طلبا عمان کا ای ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟
  • سعودی عرب،امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 48 پاکستانی بے دخل