Juraat:
2025-02-26@09:49:23 GMT

پی آئی اے ، نجکاری کے لیے سوا ارب روپے جھونک دیے

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

پی آئی اے ، نجکاری کے لیے سوا ارب روپے جھونک دیے

 

مالیاتی مشیر کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود نجکاری نہیں ہوسکی
بولی قابل قبول نہیں تھی، باقی ماندہ رقم نجکاری مکمل ہونے پر ادا کی جائے گی،فاروق ستار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (ایک ارب 90 کروڑ روپے) ادا کرنے ہیں، اب تک ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، مالیاتی مشیر کو 63 فیصد رقم ادا کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی مشیر کو دوسرے مرحلے میں نجکاری کے عمل کی ادائیگی نہیں ہوگی، باقی ماندہ رقم نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر ادا کی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پچھلی بار لگائی گئی بولی قابل قبول نہیں تھی۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے ہولڈ کو، کی 26 جائیدادیں ہیں، اور پی آئی اے سی ایل، کی 5 جائیدادیں ہیں، بلیو ایریا میں واقع اسلام آباد کے پلاٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، بلیو ایریا کے پلاٹ کی مالیت 10 سے 12 ارب روپے لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکائپ ہوٹل پیرس اور روز ویلٹ ہوٹل کمرشل پراپرٹیز ہیں، یہ دونوں ہوٹلز پی آئی اے ہولڈ کو، کی ملکیت ہیں، روزویلٹ ہوٹل کا موجودہ معاہدہ مئی کے مہینے میں ختم ہو جائے گا، تین ماہ کا نوٹس دیا جائے گا اس کے بعد یہ کلئیر ہوجائے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

بجلی قیمت میں کمی کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے، سیکریٹری پاور کا دعویٰ

سیکریٹری پاور نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اس دوران سیکریٹری پاور نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے حکومتی اقدامات کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس جون میں صنعتی صارفین کی بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ تک سستی کی جاچکی ہے، گزشتہ سال ڈسکوز نے 590 ارب روپے کا نقصان کیا۔

کمیٹی اجلاس میں 501 ارب روپے کے بقایاجات کی عدم وصولی کا جائزہ لیا گیا۔

رکن کمیٹی شاہدہ اختر نے سوال کیا کہ بلوں کی ریکوری کےلیے سابق سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کیا کیا؟

اس دوران چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ راشد لنگڑیال پاور ڈویژن سے ایف بی آر چلے گئے اور وہاں1 ہزار گاڑیوں کا آرڈر کیا، یہ کیا طریقہ ہے؟ راشد لنگڑیال کو اگلے اجلاس میں بلاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی نون لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں، محمد زبیر
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیے جانے کا انکشاف
  • بجلی قیمت میں کمی کے نتائج اپریل میں آنا شروع ہوں گے، سیکریٹری پاور کا دعویٰ
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیئے جانے کا انکشاف
  • پی آئی اےکی نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے ادا کیے جانے کا انکشاف
  • پی آئی اے کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے. سیکرٹری نجکاری کمیشن
  • پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
  • سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانا فراہمی کے نام پر اربوں روپے کی بے ضابطگیاں
  • نجی میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز