کرکٹ جنون کے باوجودپاکستان کرکٹ کو برانڈ کے طور پر فروخت کرنا آسان نہیں ہوگا
18 ماہ میںقومی کرکٹ ٹیم تیسرے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی

چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے ، شائقین اور سپانسرز کی دلچسپی ختم ہو نے لگی ۔رپورٹ کے مطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی اور چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کے بعد شائقین، ایڈورٹائزرز، براڈکاسٹرز اور سپانسرز کی دلچسپی ختم ہورہی ہے۔ 1996 کے بعد اپنے پہلے آئی سی سی بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنے والی پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے سے محروم رہی جس کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی کم ہورہی ہے ۔شائقین کرکٹ کی جانب سے بڑے ناموںبابر اعظم، رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف،امام الحق اور نسیم شاہ کوتنقیدکانشانہ بنایا جارہاہے اوران سے کرکٹ چھوڑنے تک کے مطالبے ہورہے ہیں۔گزشتہ18 ماہ میںقومی کرکٹ ٹیم تیسرے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ 2023میں بھارت میں پچاس اوورز کے ورلڈ کپ میں پاکستان سری لنکا کو ہرانے کے بعد بھارت، جنوبی افریقہ ، افغانستان اور انگلینڈ سے ہارکر سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکا۔ گزشتہ سال امریکہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان پہلے راونڈ سے وطن واپس آگیا۔ حتی کہ امریکہ جیسی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میںنیوزی لینڈ سے اور بھارت سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اس سے قبل سہ ملکی سیرزمیں شکست کا بھی سامنا رہا ۔مسلسل شکستوں کی وجہ سے شائقین کرکٹ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے کافی مایوس نظرآتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک رکن کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے کرکٹ کے کاروبار کو کافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میزبانی کی فیس کی ضمانت دی گئی ہے، ٹکٹوں کی فروخت سمیت آئی سی سی کی آمدنی میں ہمارا حصہ ہے لیکن دیگر مسائل بھی ہیں جیسے لوگ میگا ایونٹ میں دلچسپی کھو رہے ہیں، براڈکاسٹرز آدھے بھرے اسٹیڈیم دکھا رہے ہیں ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر 

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ضروری تھا کہ آج کے میچ میں بنگلادیش نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے، اس کے علاوہ ضروری تھا کہ بھارت بھی نیوزی لینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے۔
پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا تھا۔
آج کے میچ کے نتائج نے پاکستان اور بنگلادیش کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے جب کہ بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کا مختصر سفر، لیکن کیوں؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا دھچکا لگنےکا امکان
  • چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکست، قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع
  • نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر 
  • پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست،پاکستانی شائقین ٹیم سے ناراض
  • پاکستانی شائقین کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ،کوہلی کی سنچری پر جی بھر کے داد دی
  • چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں ابھی باقی
  • بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار
  • چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کومسلسل دوسری شکست، کوہلی نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا