سوزوکی کی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا علان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاک سوزوکی موٹرز نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان میں اپنی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
سوزوکی کی Alto VXR MT ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہوگی۔
اس طرح Alto VXR AGS اور VXL AGS کی نئی قیمتیں بالترتیب 29 لاکھ 89 ہزار اور 31 لاکھ 40 ہزار ہوں گی۔
اسی طرح سوزوکی کی راوی کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 19 لاکھ 56 ہزار مقرر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟
پاک سوزوکی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ گاڑیوں کی سیفٹی اور آرام پر مبنی فیچرز اضافہ ہے۔
کمپنی کے مطابق ان قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ٹیکس اور سیلز ٹیکس کو شامل کیا گیا ہے تاہم ان میں ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلٹو راوی سوزوکی قیمت گاڑی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لٹو راوی سوزوکی گاڑی کی قیمتوں میں گاڑیوں کی
پڑھیں:
رمضان سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 جا پہنچی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
سیب، کیلا، خربوزہ، کینو، اسٹرابری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے، ذرائع
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابری کی قیمت 100سے 300 روپے تک بڑھ چکی ہے اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔