سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
افغانستان میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 29 افراد جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خوشی ماتم میں تبدیل، گھوڑے پر سوار دولہا اچانک دم توڑ گیا
نیودہلی(نیوز ڈیسک)شادی کسی بھی دولہا دلہن کی زندگی کا اہم اور یادگار دن ہوتا ہے جس کیلئے دونوں خاندان کی جانب سے کافی تیاریاں کی جاتی ہیں لیکن ایک ایسی افسوسناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دلہا شادی کے بندھن میں بندھنے سے چند لمحے پہلے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپور میں پردیپ جاٹ نامی دلہا گھوڑی پر سوار ہو کر اپنی دلہن لینے جا رہا تھا لیکن اس کی تمام خوشیاں دھوری رہ گئیں اور شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پردیپ گھوڑی پر سوار تھا اور دیگر باراتی آس پاس موجود ڈانس کر رہے تھے کہ اچانک سے پردیپ گھوڑے پر ہی گر گیا، جسے بچانے کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے دولہے کو مردہ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رسم کے مطابق پردیپ کو گھوڑے سے اتر کر ڈانس کرنا تھا اور وہ گھوڑے سے اترنے سے پہلے ہی گر گیا اور جان کی بازی ہار گیا، دولہے کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی