City 42:
2025-02-26@10:11:26 GMT

ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک:  کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ان روٹس پر ایئرلائن کا 17 سے 20 ہزار روپے کا ٹکٹ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا ہو گیا،اس حوالے سے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان نے وزارت ہوابازی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ٹکٹوں کی قیمتیں بےتحاشہ بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ 72ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ایئرٹکٹ کا نوٹس لیا جائے، پی آئی اے کی پروازیں کم اور نجی ایئرلائن بےتحاشہ کرایے وصول کر رہی ہیں۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

 صدر چیمبر نے کہا کہ پی آئی اے و دیگر ایئرلائنز کو کوئٹہ کی پروازوں میں اضافے کا پابند کیا جائے۔


 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہےنیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • سوزوکی کی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا علان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
  • پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
  • بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • بجلی سستی کئے جانے کا امکان
  • رمضان سے قبل کن اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی؟
  • سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہ سکا، آج مزید مہنگا ہوگیا
  • عوام کو بڑا جھٹکا،چینی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ