گلستان جوہر میں انسداد تجاوزات سیل کی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھوں پر موجود پتھارے قبضے میں لے لیے۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے انسداد تجاوزات سیل نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھوں پر رکھے پتھارے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال کارروائی کے دوران موجود تھے، کارروائی گلشن جمال، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ، کینٹ بازار ، طارق بن زیاد سوسائٹی ، کے ڈی اے افیسر سوسائٹی میں کی گئی۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا بورڈ 5 سول سرونٹس پر مشتمل ہے، نئے بورڈ کی تشکیل اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن 3/1 کی خلاف ورزی ہے۔ دخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 7 فروری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا سابقہ بورڈ بحال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج بورڈ کی سابق چیئرپرسن رائنا سعید و دیگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور سات فروری 2025ء کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا بورڈ 5 سول سرونٹس پر مشتمل ہے، نئے بورڈ کی تشکیل اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن 3/1 کی خلاف ورزی ہے۔ دخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 7 فروری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا سابقہ بورڈ بحال کیا جائے۔ خیال رہے درخواست میں وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا۔