Jang News:
2025-02-26@07:00:24 GMT

بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود

فائل فوٹو

بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے، بدھ کو کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں منگل کو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

کوئٹہ میں 7 ملی میٹر جبکہ قلات میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

چاغی، نوشکی، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی میں آج کھیلا جانے والا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ساتواں میچ آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ نا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پواٸنٹ ملے گا۔دونوں ٹیموں کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دن دوبجے شروع ہوگا،آسٹریلیا نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی ،جنوبی افریقا نے افغانستان کو ہراکر پہلی کامیابی حاصل کررکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں جمعرات کو ہونے والے پاک بنگلہ دیش میچ کے دوران بارش کا امکان
  • مری میں آج برفباری کا امکان، سیاحوں کی آمد
  • راولپنڈی میں آج کھیلا جانے والا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ
  • مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش
  • قلات، معدنیات لے جانیوالے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 7 افراد زخمی
  • قلات: معدنیات لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں کا حملہ، 7 افراد زخمی
  • مغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات
  • پاکستان میں ایک اور مغربی سسٹم کل داخل ہوگا، کن شہروں میں بارش کے امکانات؟
  • پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی