تاشقند‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ دورہ پر تاشقند پہنچ گئے۔ ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلیٰ سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے جس میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔ ملاقات کے بعد پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ پاکستان اور ازبکستان کی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے مابین تعاون کو بڑھانے کیلئے تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد بھی آج  26 فروری کو ہوگا جس میں وزیراعظم شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم ازبکستان کی تعمیری صنعت کے مشاہدے کیلئے تاشقند میں قائم ٹیکنو-پارک کا دورہ بھی کریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے دورہ ازبکستان میں پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے   تاشقند میں یادگار آزادی کا  دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو یادگار آزادی آمد پر وزیراعظم کو یادگار آزادی کے تاریخی پس منظر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار پر پھول رکھے۔ وزیراعظم نے ازبکستان کی تعمیر و ترقی اور غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان میں  ہوائی اڈے پر پہنچنے پر شاندار استقبال اور میرے پیارے بھائی وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف کی طرف سے پرتپاک خیر مقدم سے دلی خوشی ہوئی۔ سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیا کا تاج ہونے کے ناطے اپنے قدیم شہروں کی عظمت، لازوال فن اور شاندار فن تعمیر کی تاریخ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی طور پر مفید تعاون کے ذریعے دوستی کے رشتوں کو تقویت دینے کی مشترکہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے  کے لیے اپنی مصروفیات کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں بھی سماجی بہبود کے جدید سنٹر قائم کریں گے۔ وزیراعظم نے ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علاقائی روابط کیلئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ یہ دورہ مشترکہ اقداک اور روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت کا اعادہ ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اس کی پاکستان کی آزادی اور ترقی کی جدوجہد کے ساتھ مماثل قرار دے دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اور ازبکستان امن، خوش حالی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ یادگار کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3000 سالہ تاریخ اور اس کے ہیروز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین زراعت، علاقائی روابط، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جس سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں عوامی خدمات کی فراہمی کے جدید مرکز ’’آسان خدمت‘‘ کا دورہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود کی اس سہولت کے جدید ماڈل کو سراہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے "آسان خدمت" کی شکل میں عوامی خدمات کی فراہمی کے اس کے جدید ماڈل کی تعریف کی جس نے دیگر ممالک کے لئے خدمات کا ایک  اعلی معیار قائم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں "خدمت مرکز" کی طرز کا ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم آذربائیجان کے سا تھ معاہدہ کر کے آپ کے تجربات  سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے آسان خدمت کی ایک ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے خدمت مرکز میں قائم سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے قائم سنٹر  (INNOLAND) کا بھی دورہ کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح،  ولی عہد شیخ صباح الخالد الحماد الصباح،  وزیر اعظم  شیخ عبداللہ الاحمد الصباح  اور  عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیر اعظم  شیخ عبداللہ الاحمد الصباح کو اور کویت کی حکومت کو برادر ریاست کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ہم  غیر ملکی جارحیت سے آزادی کا جشن منانے میں کویتی عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی طور پر مفید تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے کویت کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے  کو تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان اور ازبکستان کے اعظم شہباز شریف علاقائی روابط یادگار ا زادی شہباز شریف نے ازبکستان کی سرمایہ کاری تاشقند میں تعلقات کو نے کہا کہ دورہ کیا انہوں نے کے مابین اعظم کے کریں گے کے جدید کے ساتھ کا دورہ

پڑھیں:

پاکستان میں بھی سماجی بہبود کے جدید سینٹرز قائم کریں گے:وزیر اعظم

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسان خدمت پروگرام جدید سہولیات سے لیس ہے، اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے باکو میں ’آسان خدمت مرکز‘ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔ان کا آسان خدمت کے مرکز کے دورے پر کہنا تھا کہ ہم نے خدمت مرکز کا دورہ کیا، جو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے خدمت سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ اور مرکز کی تعریف کرتے ہوئے اسے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کی نظریاتی سوچ کا عکاس قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ خدمت سینٹر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میں نے آج تک سماجی بہبود کا اس قدر جدید ادارہ کبھی نہیں دیکھا جس کا سہرا آذربائیجان کے صدر کے سر ہے۔ان کا آذربائیجان کے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان کے نظریات اور قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا گو کہ پاکستان میں بھی انسانی خدمت کے کئی مراکز ہیں تاہم میں چاہوں گا کہ ہمارے یہاں بھی اس طرز کے سینٹرز قائم ہوں۔انہوں نے آذربائیجان کے جدید سہولیات سے لیس آسان خدمت پروگرام سے متاثر ہوکر کہا ہے کہ ہم اسی طرز کے سینٹرز پاکستان میں بھی قائم کریں گے۔
بعدازاں دورہ ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف کا ازبک وزیراعظم، وزیرخارجہ اور میئر تاشقند نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کریں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرگفتگو ہوگی۔
شہباز شریف اور ازبک صدر باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کریں گے۔

ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےگورنر پنجاب کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ برائے 2024ء پیش کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف باکو سے 2 روزہ دورے پر اُزبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے
  • پاکستان اور ازبکستان امن، خوش حالی اور علاقائی روابط کیلئے مشترکہ وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا تاشقند میں یادگارِآزادی کا دورہ، پاک-ازبک تعلقات مزید مضبوط
  • پاکستان میں بھی سماجی بہبود کے جدید سینٹرز قائم کریں گے:وزیر اعظم
  • وزیراعظم 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، کئی معاہدوں پر دستخط متوقع
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے دورہ کے بعد باکو سے ازبکستان کے دورہ پر تاشقند روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے