مذاکرات ناکام، پاک افغان کشیدگی برقرار، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند رہا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پشاور(این این آئی)طورخم کی سرحدی گزرگاہ آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب مسافر پھنس گئے ہیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق، زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان پہلا مذاکراتی سیشن ہوا، جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے۔سرحدی کشیدگی کا آغاز جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے اعتراض کرتے ہوئے کام رکوا دیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔سرحد کی بندش کے باعث سینکڑوں مسافر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ درآمد و برآمد رکنے سے کاروباری حلقوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر آج پاک افغان حکام کے درمیان مزید مذاکرات متوقع ہیں، جس سے سرحد کھلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان
آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور دیگر معاملات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم سے متعدد نئے ٹیکس اقدامات اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف تکنیکی وفد سے مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے ٹیکس مراعات پر حتمی فیصلہ ہوگا، آئی ایم ایف نے خصوصی اقتصادی زون، برآمدی شعبے کے لیے ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کر رکھی ہے، موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کو حاصل مراعات 2035 تک ختم ہوں گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر 5روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کا فیصلہ متوقع ہے، اگر کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا تو اسے فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ بھی کیے جانے کا امکان ہے، الیکٹرک کاڑیوں کو مراعات قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت دی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی مجوزہ پالیسی کے تحت ملک میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز سمیت مختلف شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔