حنیف عباسی، طارق فضل، مصطفیٰ کمال، خالد مگسی کی کابینہ میں شمولیت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا اور 4 نئے وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے وزراء کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جا سکتی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
پاکستان کو توڑنیوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، حنیف عباسی
پاکستان کو توڑنیوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے والے آج شرمسار ہو چکے ہیں۔جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، ہماری ایک سال کی کارکردگی کے مخالفین بھی معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توڑنیوالے آج شرمسارہوچکے ہیں، انتشاراورفسادکی سیاست ملکی مفادمیں نہیں ہے، پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماراخون حاضر ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی ہماری ریڈ لائن اور گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہیے، پی ٹی آئی دور میں ہمارے دوست ممالک ناراض ہوئے، پی ٹی آئی کی حکومت میں ترقی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگا۔