راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروا دی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی دریں اثنا اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ان کی صاحبزادی مہر النساء  احمد نے بھی ملاقات کی ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء  فیصل چوہدری،علی بخاری اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کے جیل اخرجات میں اضافہ ہوگیا جبکہ بشری بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات بڑھ گے اور ماہانہ خرچہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، بشری بی بی کے جیل میں آنے سے 2 لاکھ روپے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کا منیو خود سیٹ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں مشقتی تیار کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی جیل منیو کا کھانا پسند نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوسز، اور ناریل کھانا پسند کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی دن میں 3 مرتبہ کافی پیتے ہیں جبکہ اُن کے کھانے کو تیار ہونے کے بعد ماہر نیوٹریشنٹس چیک کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی پنک سالمن مچھلی شوق سے کھاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی دیسی مرغ کی یخنی کا بھی استعمال کرتے ہیں، ہر روز بانی پی ٹی آئی کی چوائس پر جیل میں کھانا تیار ہوتا ہے۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مینوئل اکاونٹ ہے، اکاونٹ میں رقم بانی پی ٹی آئی کی فیملی جمع کراتی ہے، اکاونٹ میں پیسے کم ہونے پر فیملی کو آگاہ کریا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
  • بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ طلب
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے