راولپنڈی میں جمعرات کو ہونے والے پاک بنگلہ دیش میچ کے دوران بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، آغاز دوپہر 2 بجے ہونا تھا لیکن 5 بج کر 10 منٹ پر بغیر ٹاس کے اختتام کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور اب جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں ہلکی بارش کے ساتھ شدید سردی محسوس کی جانے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور جمعرات کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اسی روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان کے درمیان گروپ اے کا آخری میچ شیڈول ہے جو موسم سے متاثر ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے، اسی طرح 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور: فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح سرگودھا، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں