سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
KHARTOUM:
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سوڈانی فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق سوڈانی فوجی ذرائع نے کردی ہے۔
تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیخوپورہ: غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
گزشتہ شب شیخوپورہ میں ایک غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مزید پڑھیں: شیخوپورہ حلقہ 139 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پھر میدان مار لیا
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے غیر ملکی فوڈ آؤٹ لیٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں آؤٹ لیٹ کے گیٹ پر کھڑا ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مزید پڑھیں: شیخوپورہ سے اسلام آباد آنے والی اسکول بس کو حادثہ، ایک طالبہ جاں بحق، 15 زخمی
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں