Express News:
2025-02-25@22:08:12 GMT

کراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرال میں خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

کراچی:

اتحاد ٹاؤن بلدیہ سیکٹر 9 بی فاروق اعظم مسجد کے قریب بیوی کے خلع لینے پر ایک شخص نے سسرال کے سامنے خود کو گولی مارلی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے کے شناخت 25 سالہ وقار ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقار جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا جس نے اسپتال میں زیر علاج والدہ کی تیمار داری کرنے والی لڑکی سے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور اسے بھگا کر سانگھڑ لے گیا تھا۔

وقار کے اہلخانہ نے ناپسندگی کا اظہار کیا جبکہ وہ اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا جس کے باعث وہ اپنے گھر اتحاد ٹاؤن آگئی تھی اور اس نے شوہر سے علیحدگی کے لیے 3 ماہ قبل خلع کی درخواست دائر کردی تھی جس کی (آج) بروز بدھ کو کورٹ میں تاریخ بھی مقرر تھی۔

 وقار نے خلع کی درخواست واپس لینے کیلیے اپنی اہلیہ پر بھی زور دیا اور نہ ماننے پر وہ سانگھڑ سے 12 بور کی گن سمیت بیوی کو منانے اس کے گھر پہنچ گیا اور ناکامی پر گھر کے باہر ہی خود کو قریب سے کاندھے پر فائر کر کے شدید زخمی کرلیا جو بعدازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے متوفی وقار کا اسلحہ اور استعمال کیے جانے والا کارتوس قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور اس

پڑھیں:

کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی 2 نمبر ای ایریا میں گھر کے اندر آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال برنس وارڈ پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی شناخت 62 سالہ رئیسہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ موم بتی سے پردے میں آگ لگنے آگ کے باعث پیش آیا تھا۔

اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن سب انسپکٹر یونس نے بتایا کہ اسپتال سے ہلاکت کی اطلاع ملنے پر واقعہ کا پتہ چلا ہے جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق
  • حال ہی میں دلہا بننے والے شہریار منور شادی کے فائدے گنوانا شروع کردیے
  • شادی نہ کرنے والے ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں گے، انوکھی پالیسی کا اعلان
  • پی آئی اے، مدینہ اسٹیشن پر کروڑوں کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو جاری
  • راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار کیساتھ پاک بھارت میچ دیکھا؛ ویڈیو وائرل
  • انسانیت کی خدمت کی منفرد مثال،بیٹی کی کینسر سے موت ، باپ نے غیر منافع بخش اسپتال قائم کرنے کیلئے دولت عطیہ کر دی
  • جرمنی میں قدامت پسند جماعت کرسچن ڈیموکریٹس کی انتخابات میں واضح سبقت
  • مادری زبانوں کے وقار اور عزت کو بحال کرنے کی ضرورت ہے !!
  • بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا