متاثرین کا دیامر ڈیم سائٹ پر کام بند کروانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
دیامر ڈیم متاثرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پلان بی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر وہاں مطالبات کی منظوری تک کام بند کروا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پلان بی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر وہاں مطالبات کی منظوری تک کام بند کروا دیا جائے گا۔ چلاس میں ایک ہفتے سے جاری دھرنے کے بعد ڈیم متاثرین کی کمیٹی نے پلان بی کا اعلان کر دیا ہے، تحریک کے رہنما مولانا حضرت اللہ نے پلان بی کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق 13 صفوں پر مشتمل قافلہ گاڑیوں کے ساتھ ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کرے گا۔ اس دوران، تحریک کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ گوہر آباد سے کھنبری تک جاری تمام پری فری روڈ کے کام کو صبح 10 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جائے۔ متاثرین کی کمیٹی نے تمام کمپنیوں کو کام بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگر کل دوپہر تک موسم بہتر ہونے کے باوجود حکومتی کمیٹی چلاس نہیں پہنچتی تو تحریک کے تحت ترتیب دی گئی 13 صفوں پر مشتمل قافلہ ڈیم سائٹ کی طرف روانہ ہوگا۔ یہ قافلہ ڈیم سائٹ پر تمام کام بند کروا کر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دے گا، جب تک کہ 31 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیم سائٹ کی طرف پلان بی کا کا اعلان جائے گا کام بند
پڑھیں:
بینکوں میں رقم جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک:نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقوم جمع کرواسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔
معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔
ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائز پر سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔
پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
نادرا کا کہنا ہے کہ ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا