ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی سٹوڈنٹس  کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے سٹوڈنٹس کے لیے بھی لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ بھی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے۔ خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے پلےکارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لانے والے طالب علم کو اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے ليے ہڑتال کی ضرورت نہیں، سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔

شکار پور میں گفت گو میں کہاکہ ہم ایسا کوئی پراجیکٹ بننے کی اجازت نہیں دیں سکتے جس سے سندھ کا نقصان ہو، کندھ کوٹ میں گفت گو میں کہاکہ سندھ کےلوگوں کی منظوری کےبغیرکوئی کام نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا اعلان

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش : مریم اورنگزیب

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر آفس میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مریم اورنگزیب نے ستھرا پنجاب پروگرام کا افتتاح کیا۔ مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میرا گھر ہے، اس لیے اس پروگرام کا افتتاح کرنے خود آئی ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب تک تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں۔ کہا جاتا تھا ہم سے بیانیہ نہیں بنتا، ہم فساد کا بیانیہ نہیں بنا سکتے بلکہ ہم کارکردگی کا بیانہ بناتے ہیں۔ اس ملک کے خلاف 4 سال پچھلی حکومت نے سازش کی۔ ملک کی معیشت کو میاں شہباز شریف نے سہارا دیا۔ میاں نواز شریف نے بجلی مہیا کی اور ملک سے اندھیرے ختم کیے۔ ملک ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے مایوس ہو گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان
  • سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے: وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ
  • ملک کسی سیاسی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال
  • وفاقی وزیر توانائی کا لوڈشیڈنگ ختم اور سولر پر نوٹیکس کا اعلان
  • حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی
  • حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر علی امین گنڈاپورکو مناظرے کا چیلنج
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی قابل ستائش : مریم اورنگزیب