جی بی پے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرکاری بلوں اور محصولات کی ادائیگی کو آسان بناتا ہے۔ شہری اس پلیٹ فارم کے ذریعے بجلی کے بل، گاڑیوں کے ٹوکن، ٹریفک چالان اور دیگر سرکاری فیسیں مختلف ذرائع جیسے اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، کانٹر سروسز، اور ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں آسان مالی سہولت اور ڈیجیٹل طرز حکمرانی کی سمت ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں حکومت گلگت بلتستان نے سرکاری ادائیگیوں کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے جی بی پے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔ جنہوں نے اس پلیٹ فارم کے آغاز کو سہولت اور شفافیت کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ اس موقع پر سہ فریقی معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جو اس منصوبے کے موثر نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے نفاذ سے حکومتی کارکردگی میں بہتری، ڈیجیٹل ادائیگی کو ترجیح دینے سمیت مالیاتی شفافیت کو فروغ ملے گا، جس کا فائدہ حکومت اور عوام دونوں کو ہوگا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان عزیز جمالی نے تقریب میں جی بی پے کی اہمیت اور اس کے ذریعے ریونیو کلیکشن میں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے اس منصوبے میں تعاون کرنے والے اداروں اور گلگت بلتستان حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ بینک نے حکومتِ گلگت بلتستان کی اس ٹیکنالوجیکل کامیابی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ سی ای او 1 لنک نے اس پلیٹ فارم کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، وزیر خزانہ انجینیئر محمد اسماعیل، سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر اور ڈائریکٹر فنانس، جبکہ 1-لنک کے سی ای او، و دیگر نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ جی بی پے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرکاری بلوں اور محصولات کی ادائیگی کو آسان بناتا ہے۔ شہری اس پلیٹ فارم کے ذریعے بجلی کے بل، گاڑیوں کے ٹوکن، ٹریفک چالان اور دیگر سرکاری فیسیں مختلف ذرائع جیسے اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، کانٹر سروسز، اور ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے ذریعے جی بی پے

پڑھیں:

نوشہرہ میں جڑوبہ ڈیم کا افتتاح، سیاست میں رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں: علی امین گنڈاپور

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست میں میرے رول ماڈل باین پی ٹی آئی ہیں، ہمارا لیڈر اپنے نظریئے پر قائم ہے، زندگی میں آگے بڑھنے کیلیء اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں نوتعمیر شدہ جڑوبہ ڈیم کا افتتاح کر دیا۔۔ صوبائی وزراء ، عاقب اللہ خان، میاں خلیق الرحمان، نوشہرہ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امی گنڈاپور کو بریفنگ دی گئی کہ جڑوبہ ڈیم 777 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جڑوبہ ڈیم کی تعمیر سے 930 ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، 115 فٹ اونچا اور 697 فٹ چوڑا یہ ڈیم آبپاشی کے لئے 4.65 کیوسک پانی فراہم کرے گا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ملحقہ دیہات کی آبپاشی کیلئے 6.15 کلومیٹر طویل نہر تیار کی گئی ہے، آبپاشی کے علاوہ یہ ڈیم پانی ذخیرہ کرنے اور گھریلو استعمال کیلئے پانی کی فراہمی کو بھی بہتر بنائے گا، یہ ڈیم 0.75 کیوسک پینے کا پانی فراہم کرے گا جو 22 ہزار افراد کی آبادی کے لئے کافی ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت تمام اداروں میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے، نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئیہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر دیا ہے، لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، وزیر اعلیٰ نے جڑوبہ میں پینے کے پانی مسئلہ حل کرنے کے لیے دو کروڑ روپے اور باقی ماندہ دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، بلتستان، مائننگ لیز لے کر کام نہ کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • علامہ راجہ ناصر کو ہاتھ لگانے کی بھی جسارت کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا، کاظم میثم
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، متاثرین ڈیم کے مطالبات پر دو کمیٹیاں تشکیل
  • پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے، حاجی گلبر خان
  • دبئی میں ویزہ کی چند منٹوں میں تجدید کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ
  • براعظم آسٹریلیا 5 کروڑ سال بعد پاکستان، بھارت سے ٹکرا جائیگا
  • نوشہرہ میں جڑوبہ ڈیم کا افتتاح، سیاست میں رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں: علی امین گنڈاپور
  • متاثرین دیامر بھاشا  اور داسو ڈیم کے جائز مطالبات حل کئے جائیں گے،امیر مقام
  • الخدمت سندھ کا راشن تقسیم کے لیے فوڈ حب کا افتتاح