پی ٹی آئی اب مولانا پر تکیہ کیے ہوئے ہے، عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہےکہ تحریک انصاف اب مولانا پر تکیہ کیے ہوئے ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان کےمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔
انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے، کرکٹ ٹیم کا زیادہ زور اشتہارات پرہے۔
مشیروزارت قانون کا ایک اور سوا کے جواب میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتےہیں، بانی کے لیے جیل میں ورزش کرنےوالی مشین بھی ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ بھی نہیں ہونے والا، یہ مولانا فضل الرحمان پرتکیہ کرکے بیٹھے ہیں، جے یوآئی اورپی ٹی آئی ایک سٹیج پرنہیں آسکتے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا اسرائیلی بربریت کیخلاف کل مظاہروں کا حکم
فائل فوٹو۔مولانا فضل الرحمان نے کل تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا حکم دیا ہے۔
ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی کارکن اور ذمہ دار اپنے ضلع میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس ہوگی۔ تمام مکاتب فکر کے قائدین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔