وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ نے کابینہ ارکان کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وفاقی کابینہ کا کوئی ایک رکن بھی سرکاری تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام وفاقی وزراء اپنے یوٹیلیٹی بلز اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں۔

قیصر شیخ نے یہ بھی کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول اور فضائی سفر کے اخراجات بھی خود برداشت کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

 وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، 8 سے 10 وزرا ءکے نام زیرغور

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کاحتمی فیصلہ کرلیااوروزیراعظم آفس نے حلف برداری کی تقریب کے انعقادکے لیے ایوان صدرسے باضابطہ رابطہ بھی کیاہے جس کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے لیے 27فروری کی تاریخ تجویزکی گئی ہے،باخبرحکومتی ذرائع نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے حوالے سے تصدیق کردی ہے،جب روزنامہ ممتازنے ایوان صدرکے ذرائع سے رابطہ کیاتوبتایاگیاکہ حکومت کی طرف سے 27فروری کی تاریخ مقررکرنے کی تجویزآئی ہے تاہم صدرمملکت کی دیگرمصروفیات بھی ہیں ،اگر27فروری کو کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے لیے تقریب حلف برداری نہ ہوسکی تو 28فروری کو منعقدہوگی،دریں اثناء ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کے لیے 8 سے 10 وزرا ءکے نام زیرغورہیں،جن میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما حنیف عباسی اورقومی اسمبلی میں ن لیگ کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کانام بھی شامل ہےاسی طرح باپ پارٹی کے صدرخالد مگسی، ایم کیوایم کے مصطفیٰ کمال،مانسہرہ سے ن لیگ کے رہنما سردار یوسف،ساہیوال سے پیرعمران شاہ اوروزیرمملکت کے طور پرٹیکسلاسے ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کے نام زیر غور ہیں،اس وقت عقیل ملک وزارت قانون کے مشیرکے طورپرفرائض انجام دے رہے ہیں، سید توقیر شاہ کو بطور ایڈ وائزر وفاقی کابینہ میں لیا جائے گا جبکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت اور خالد مگسی کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے، سینیٹر طلال چوہدری کو بطور وزیر مملکت کابینہ میں شامل کیا جائے گا، عبدالرحمان کانجو، علی زاہد، جنید چوہدری، رومینہ خورشید، معین وٹو اور نوشین افتخاربھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قیصر شیخ کی پورٹس پر تقرریوں سے متعلق دہائی
  • وفاقی کابینہ میں جلد توسیع کا امکان، وزارتوں کیلئے بڑے نام سامنے آگئے
  •  وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، 8 سے 10 وزرا ءکے نام زیرغور
  • میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان گیٹ توڑ کر کونسل ہال میں داخل
  • حکومت کے پہلے سال کس وفاقی وزیر کی ایوان میں کارکردگی سب سے اچھی رہی؟ نام سامنے آگیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ کا اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • تنخواہ دار طبقے کا احساس ہے آنیوالے بجٹ میں جائزہ لیں گے، محمد اورنگزیب
  • آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب