گووندا اور سنیتا کی طلاق؟ قریبی رشتے داروں کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔
جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبروں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔
ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا یا سنیا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔
جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں، اپنے ماموں اور ممانی کے دفاع میں سامنے آگئے۔
آرتی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کے ماموں گووندا کی طلاق کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ سب بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہے۔
ٹی وی اسٹار آرتی نے مزید کہا کہ میرے ماموں اور مامی کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ دونوں کے درمیان اعتماد، محبت اور بھروسے کا 38 سالہ رشتہ ہے۔
گووندا کی بھانجی آرتی نے میڈیا سے بھی بات کی اور کہا کہ میں اس وقت ممبئی میں نہیں ہوں اس لیے کسی سے بات نہیں ہوسکی لیکن ایک بات صاف ہے۔ یہ سب جھوٹی خبریں ہیں۔
آرتی نے کہا کہ میرے ماموں اور مامی 4 دہائیوں سے ایک آئیڈیل زندگی گزار رہے ہیں۔ اب طلاق کی باتیں کہاں سے آ رہی ہیں؟ ایسی جھوٹی افواہیں نہ پھیلائیں۔
کپل شرما شو سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے کرشنا ابھیشک نے بھی اپنے ماموں گووندا اور مامی کے درمیان طلاق کو مکمل جھوٹ قرار دیا۔
کرشنا نے کہا کہ میرے ماموں اور مامی ایک دوسرے سے بے انتہا پیار کرتے ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوسکتا جیسا پھیلا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکار ساجد حسن بیٹے کے حوالے سے فکر مند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا
مصطفی عامر قتل کیس آئے دن نئی کروٹ لے رہا ہے، کسی کو امید نہیں تھی کہ معروف اداکار ساجد حسن کے فرزند کا نام بھی اس کیس سے جڑ جائے گا۔ ساجد حسن کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں جیسے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہمی سے متعلق اعتراف کرلیا ہے جبکہ ساحر حسن کی جانب سے اب تک ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔
ساجد حسن کے فرزند کو آج عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا ہے اور اب ساجد حسن یا ان کے وکلا کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان کی ضمانت کرائی جائے اور ان کا نام اس کیس سے الگ کیا جائے کیوں مصطفیٰ عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی کا کیس دو الگ پہلو ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا ان کے خیال میں اصل کیس سے نظریں ہٹانے کے متعرادف ہے۔
مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟
اداکار ساجد حسن سے جب وی نیوز نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامر کا سن کر دل رنجیدہ ہوا تھا وہ بھی میرے بیٹے جیسا تھا اور جب میں نے ان کی والدہ کا ویڈیو کلپ سنا تو میں رات بھر سو نہیں سکا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اداکار ہوں میرے ساتھ میڈیا رابطے میں ہے اور میں چاہوں تو میڈیا کا اپنے لیے استعمال کرسکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیوں کہ میرے بیٹے کا کیس عدالت میں ہے اور عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی جس پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔
ساجد حسن کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہوں کرایے کے گھر میں رہتا ہوں میرا کام بند پڑا ہے مجھ سے محلے والوں نے قطع تعلق کردیا ہے اور اس وقت میرے بیٹے پر صرف الزام ہے ثابت کچھ نہیں ہوا لیکن معاشرے نے مجھ سے راہیں جدا کردی ہیں، ان کا بیٹے سے متعلق کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی ابھی شادی ہوئی ہے ہو سکتا ہے کہ کچھ غلطیاں ہوں بیٹے میں لیکن مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔
ساجد حسن کا کہنا تھا کہ میری توجہ اس وقت میرے بیٹے کے کیس پر ہے میں نے اپنا گھر بھی چلانا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میڈیا پر آکر ایسی باتیں کروں جس سے وقت برباد ہونے کے سوا کچھ نا ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا کیس ہے اور میں چاہتا ہوں اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل چہرے سامنے آسکیں اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ساجد حسن ساحر حسن قتل کیس مصطفیٰ عامر مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ساحر حسن منشیات