ٹینکر نذر آتش مقدمے میں آفاق احمد ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاون کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔
واضح رہے کہ آفاق احمد کو کراچی پولیس نے 11فروری کو اشتعال انگیز بیان دینے پر گرفتارکیا تھا، پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانیکا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آفاق احمد پر جیل

پڑھیں:

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جیل کے سپرد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جیل بھیج دیا۔ آفاق احمد کو پولیس نے سرجانی ٹائون میں درج کیے گئے مقدمے میں پیش کیا۔ ان پر الزام تھا کہ ان کے اکسانے پر عوام نے ٹرک کو جلایا۔ دوران سماعت ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں میرے موکل کا نام ہی درج نہیں، مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج ہے، عدالت نے آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر آفا ق احمد نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگو نے ڈمپر مافیا اور چوکیاں فروخت کی ہیں، انہیں میری بات ناگوار گزری، ہم نے عوام اور اس شہرکے تحفظ کی بات کی ہے، یہ کوئی پختونخوا کا مسئلہ نہیں ہے۔ آفاق احمد کی آواز پر پیپلزپارٹی کو تکلیف ہوئی ہے، ان سب سے بات کروں گا جنہوں نے میری رہائی کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سینٹرل جیل کراچی سے رہا
  • مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد جیل سے رہا، کارکنوں نے استقبال کیا
  • عدالت نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا
  • ٹرک نذرِ آتش کرنے کا مقدمہ: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم
  • ٹرک نذرِ آتش کرنے کا مقدمہ: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور ، رہا کرنے کا حکم
  • ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
  • آفاق احمد کی ضمانت منظور، آج رہائی کا امکان
  • آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی
  • مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جیل کے سپرد