شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ’پٹھان‘ کے سیکوئل کا اسکرپٹ تیار؛ کہانی میں نیا کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
معروف فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹرز ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دیدی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ، سری دھار راگھون اور عباس تیروالہ نے مشترکہ طور پر ایک شاندار اور دل کو چھو لینے والی کہانی تیار کی ہے جو پہلے حصے سے زیادہ بڑےوسیع کینوس اور شدت کی حامل ہوگی۔
ادتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے سیکوئل کے اسکرپٹ پر بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان سے مشورہ کیا تھا اور وہ اس سے بہت متاثر بھی ہوئے ہیں۔
لکھاری اور فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے تفصیلات سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ سیکوئل کی کہانی چونکا دینے والی ہوگی۔
فلم کے کہانی کار ادیتیہ چوپڑا نے مزید بتایا کہ شاہ رخ کے مداح انھیں اس کردار میں دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ یہ ایک زبردست کردار ہوگا۔
ادتیہ چوپڑا 2023 کے وسط سے 'پٹھان 2' کی اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ اسکرپٹ کو مکمل کرنے میں بہت وقت لگا کیونکہ اس میں سنسنی خیز تبدیلیاں ہیں۔
فلم پٹھان کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اب توقع کی جا رہی ہے کہ شوٹنگ کا آغاز 2026 کے اوئل میں ہوجائے گا۔
اگرچہ 'پٹھان' کے ہدایتکار سدھارتھ آنند فلم کے سیکوئل کے لیے دستیاب نہیں ہیں اس لیے ادتیہ چوپڑا ایک نئے ہدایتکار کی تلاش میں ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 'پٹھان' نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے سیکوئل چوپڑا نے شاہ رخ
پڑھیں:
بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار
حکومت نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کو حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا حکومت گردشی قرض پر سود معاف کروائے گی اور اصل رقم ادا کرنے کیلئے بینکوں سے فکس شرح پر قرض لیا جائے گا جبکہ درآمدی آئل پر چلنے والے آئی پی پیز کا ریٹرن ڈالر سے مقامی کرنسی میں بدل دیا گیا ہے اور سرکاری آئی پی پیز سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ آئی پی پیزسے فرنس آئل اور کوئلے کی مد میں اضافی ادائیگیاں واپس کروادی ہیں، حکومتی پاور پلانٹس سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، سولر اور ونڈ کے پینتالیس آئی پی پیز سے بات چیت بھی جلد مکمل کرلی جائے گی ۔
کمیٹی کو بتایا گیا رمضان کے دوران بجلی چوری والے علاقوں کو بھی بلاتعطل بجلی دی جائے گی۔
کمیٹی کو بتایا گیا وقت کی بچت کیلئے فرانزک آڈٹ کے بجائے معاہدوں پر براہ راست نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
کمیٹی رکن شبلی فراز نے کہا بینکوں سے قرض لے کر گردشی قرض ادا کرنا مسئلے کا حل نہیں ، عوام کو سحر و افطار اور عید کے روز بجلی دینے کی باتوں کے بجائے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کا مستقل حل نکالا جائے۔
کمیٹی میں وزیر توانایی اویس لغاری نے کہا آئی پی پیز سے معاہدے مشاورت سے ختم کررہے ہیں زبردستی نہیں ، مستقبل میں بجلی مزید سستی ہوگی اور سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے کوئی ارادہ تھا نہ آئندہ ہے۔