پاکستانی فلم نایاب نے 2 بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم نایاب نے بہترین فیچر فلم اور یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی فلم نایاب نے فلوریڈا میں ہونے والے ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (SAIFFF) 2025 میں 2 عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ
فلم نایاب نے بہترین فیچر فلم کا انتہائی قیمتی ایوارڈ جیتا، جو اس کی زبردست کہانی، عمدہ ہدایت کاری اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔
اس کے علاوہ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو جاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گزشتہ برس کانز فلم فیسٹیول میں بھی یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب۔۔۔نام یاد رکھنا‘ نے 2 اعزاز اپنے نام کیے تھے۔ یمنیٰ زیدی کی یہ فلم گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔
فلم نایاب کی کہانی ایک متوسط طبقے کی لڑکی کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جو کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے مسلسل محنت کرتی ہے۔ یہ کہانی خاندان اور سماجی مسائل سے نمٹتی ہے اور خواتین کی خواہشات اور خوابوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کی یہ پہلی ڈیبیو فلم ہے۔
فلم کے ہدایتکار رومینہ عمیر اور عمیر ناصر علی جبکہ اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔
ہدایاتکار عمیر ناصر علی فلم نایاب کی کامیابی سے خوش ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم معاشرے کے ہر فرد کی کہانی ہے۔ یہ فلم خواتین کی خوابوں اور خواہشات کے ساتھ ساتھ خاندان اور سماجی مسائل کی نشاندہی کررہی ہے۔
فلم کے دیگر اداکاروں میں جاوید شیخ، محمد فواد خان، نورین اور عدنان صدیقی شامل ہیں، جنہوں نے فلم کو مزید جاندار بنایا۔ حقیقت کے رنگ بھرنے کے لیے فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی کے گلی، محلوں اور کرکٹ گراؤنڈز میں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’ان فلیمز‘ کانز فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی پاکستان کی دوسری بڑی فلم
فلم نایاب کی بین الاقوامی جیت پاکستانی فنکاروں اور فلمسازوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعزاز بہترین اداکارہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول پاکستانی فلم نایاب وی نیوز یمنٰی زیدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بہترین اداکارہ پاکستانی فلم نایاب وی نیوز بین الاقوامی فلم نایاب نے کے لیے
پڑھیں:
گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج کے پاکستانی طلبہ پروگرام مکمل کریں گے، امریکا
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔
فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔
یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس وقت دنیا بھر میں اپنے تبادلہ پروگراموں کا اسٹریٹجک جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔