وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایف آئی اے سائبر کرائمز نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی ملزم ملک مبین نے اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کی تھی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سینئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا
مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی، ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے، چلڈرن اسپتال لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42 لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔