عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ بارے بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلے کی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم سندھ کےحقوق کے لیے لڑیں گے، سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل ان سے بچوں کی بھی فون پر بات کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، انہوں نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا کہا ہے، بطور سابق وزیراعظم بانی کو ان کے حقوق نہیں مل رہے۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ بارے بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلے کی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم سندھ کےحقوق کے لیے لڑیں گے، سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا جو پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر بہت افسردہ ہیں جبکہ عمر ایوب نے عمران خان کی اجازت کے بعد چیف جسٹس آف سے ملاقات کی، انہوں نے کہا پارٹی آپ کی قیادت میں متحد ہے، دوران ملاقات عمران خان کو ہائی کورٹ بار الیکشن بارے بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل تحریک اںصاف کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ہدایت کےخلاف ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، شیرافضل مروت کے فیصلے بارے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔
عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدربانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،
بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی شامل ہے۔