وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 25 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ایم کیوایم رہنماء مصطفی کمال اور رہنماء خالد مگسی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے وزراء کی تقریب حلف برداری 27 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت ، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور خالد مگسی کو وزارت مواصلات کا قلمدان سونپے جانے امکان ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے کا فیصلہ کابینہ میں
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج ہوگا، وزیراعظم خطاب کریں گے
فائل فوٹواسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج کنونشن سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔
کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ دو روزہ کنونشن سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خطاب کریں گے۔
ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج اوورسیز پاکستانی کنونشن کی مشاعرہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔