وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور علیل، آرام کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔
پشاور سے وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق علالت کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ نے بیمار ہونے کے باوجود آج اہم نوعیت کے سرکاری امور نمٹائے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ صحتیاب ہونے کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ کراچی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ دورہ کراچی ناسازی طبیعت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور آج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
کراچی میں علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات اور دیگر اہم مصروفیات شیڈول تھیں۔