کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر چھاپا مارا جہاں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم گھر سے حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران پونے 6 لاکھ روپے، 1200 پاؤنڈ، 900 درہم اور 100 یورو برآمد کیے گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملزم کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
— فائل فوٹوسرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول کے زیرِ تربیت اہلکار نے حوالات میں خودکشی کر لی۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کے کیس میں پولیس اہلکار جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو 3 اپریل کو لڑکی کے اغواء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اہکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق قصبہ بونگا خرد کی لڑکی نے عدالت میں ملزم کے خلاف بیان دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد جس کی بھی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔