وفاقی کابینہ میں جلد توسیع کا امکان، وزارتوں کیلئے بڑے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی کابینہ میں دو روز کے اندر توسیع کا امکان ہے اور متوقع طور پر نئے وزرا 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں اگلے دو روز میں توسیع کا امکان ہے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے اراکین بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔
وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے، بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جو گزشتہ حکومت میں بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار کے علاوہ رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ میں کابینہ میں ہوں گے
پڑھیں:
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی 6 اور بشری بی بی کی ایک کیس میں 15 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری ابھی تک نہیں کروائی گئی اور جیل حکام کی جانب سے کوئی متعلقہ رپورٹ بھی موصول نہیں ہوئی۔
عدالت کے عملے سے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو حاضری کے حوالے سے کوئی جواب آیا ہے جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا اس حوالے سے جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے پراسیکیوشن کو پابند کر کے وقت مقرر کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ رمضان کے دوران کسی بھی دن سماعت رکھ لیں۔
جج محمد افضل مجوکہ نے کہا کہ وہ رمضان میں ٹریننگ پر ہیں اور سماعت عید کے بعد ہوگی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں سماعت نہ رکھی جائے کیونکہ انہیں کئی ماہ بعد چھٹیوں کے لیے جانا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ میں جعلی رسیدیں جمع کروانے کا کیس درج ہے۔