ٹیلی وژن انڈسٹری سے فلم کی دنیا میں قدم رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی متعدد اعزازات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ میں اداکاری کے وہ جوہر دکھائے جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

فلوریڈا میں منعقد کردہ ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فیچر فلم کے اعزاز کے لیے ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کا انتخاب کیا گیا تھا۔

جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کانز فلم فیسٹیول میں بھی یمنیٰ زیدی کی فلم ’’ نایاب ۔۔ نام یاد رکھنا‘‘ نے 2 اعزاز اپنے نام کیے تھے۔

یمنیٰ زیدی کی یہ فلم گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے کرکٹ سب کچھ ہوتا ہے۔

ایک لڑکی ہونے کی وجہ سے اپنے اس شوق میں کیا کچھ جھیلنا پڑتا ہے۔ فلم کی کہانی اسی گرد گھومتی ہے۔

یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جب کہ اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے۔

فلم میں جاوید شیخ اور عدنان صدیقی نے بھی اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد:   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مستقبل کی ترقی بارے حکمتِ عملی پر مکمل طور پر کاربند ہے، پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی، پالیسی اہم شعبوں میں برآمدی استعداد پیدا کرنے میں معاون ہوں، حکومت وفاقی بجٹ کو زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دے گی، حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، استحکام کو ایک منزل نہیں بلکہ ایک بنیاد کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
وفاقی حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے حقیقت پسندانہ اور جامع پالیسی سازی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترجیحی شعبہ جات میں قرضوں کی فراہمی، مالیاتی سہولیات اور پالیسی سازی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور معروف بینکوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے معاشی ٹیم کو زرعی شعبے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی کے شعبے میں سہولیات اور بینکنگ سیکٹر کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر زور دیا کہ چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور دیہی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے بینکنگ سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے بینکوں، پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان مربوط کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی احیاء اور مستقبل کی ترقی کے ایجنڈے پر مکمل طور پر کاربند ہے۔ پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اہم شعبوں میں برآمدی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے حالیہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منرلز سمٹ میں ملکی سرمایہ کاروں نے اعلیٰ قدر کے منصوبوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جو اقتصادی اعتماد کی علامت ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں سال بجٹ سازی کا عمل قبل از وقت شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے روایتی طریقہ کار سے ہٹتے ہوئے مختلف چیمبرز آف کامرس کا دورہ کیا تاکہ شراکت داروں سے براہ راست تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ وفاقی بجٹ کو زمینی حقائق اور شراکت داروں کی ضروریات کے مطابق تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، تاہم استحکام کو ایک منزل کے بجائے ایک بنیاد کے طور پر دیکھا جانا چاہیے جس پر ترقی اور خوشحالی کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  •  پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت  بارے تفصیلات سامنے آگئیں
  • حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ
  • امریکا کو اپنی غلطیوں کو درست کرنے میں زیادہ بڑا قدم اٹھانا چاہئے، عالمی میڈیا
  • پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے
  • بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل
  • فلسطین غیور یمنی قوم کے دلیرانہ موقف کو کبھی فراموش نہ کریگا، القسام بریگیڈز
  • ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • دانش تیمور کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ویوز کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا