عدم موجودگی میں علامہ راجہ ناصر عباس کے وارنٹ گرفتاری قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے بیان میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی کارروائی کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ قاٸد وحدت سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے اور ایک سچے محب الوطن شخصیت ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی کارروائی کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسی کارروائیوں سے حق و صداقت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ ہم اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے غیور عوام اپنے محبوب قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عدم موجودگی میں وارنٹ گرفتاری
پڑھیں:
2014 میں دھرنے؛ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2014 دھرنوں سے متعلق کیس میں علامہ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے۔
سول جج شہزاد خان نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنوں سے متعلق کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایم این اے خرم شہزاد اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری کئے گئے۔
بانی پی ٹی آئی متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں۔عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ علامہ راجا ناصر عباس کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔