کراچی:

کراچی میں اطالوی قونصل خانے کے تحت اٹالین ڈیزائن ڈے کے نویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اٹالین ڈیزائن ڈے وزارت خارجہ روم نے اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے عالمی سطح پر منعقد کیا گیا۔ اس سال کے ڈیزائن ڈے کا موضوع ''عدم مساوات۔ بہتر زندگی کے لیے ڈیزائن'' تھا، جو اگلی بین الاقوامی نمائش ٹریئنالے دی میلان کا حصہ ہے۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل فابریزیو بییلی نے روزمرہ زندگی میں افراد کی خوشحالی پر عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے میں معیاری ڈیزائن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اٹالین سفارتی نیٹ ورک ''ڈپلومیسی فار گروتھ'' کی حکمت عملی کے تحت وزیر اینتونیو تاجانی کی قیادت میں اس بات کا حقیقی علمبردار ہے، جس کا مقصد ڈیزائن کو ''میک اِن اٹلی'' کے ایک منفرد عنصر کے طور پر مضبوط بنانا ہے۔

قونصل خانے کے تحت آنے والے پاکستان پویلین کے لیے ایک خصوصی ''کرٹن ریزر'' کا اہتمام کیا تھا، جو 2025 کے وینس بینیلے فار آرکیٹیکچر میں پیش کیا جائے گا، اور یہ پیشکش کوایلیس ڈیزائن اسٹوڈیو اور ایم اے ایس آرکیٹیکٹس کی ٹیم نے کی۔ پاکستان پویلین کا موضوع (ایف آر) ایجائل سسٹمز ہے - آئی ڈی ڈی 2025 کے موضوع سے ہم آہنگ ہے اور یہ فن تعمیر اور ڈیزائن کی اس سنگین عدم مساوات کا یاد دہانی کراتا ہے جو غیر معمولی پیمانے پر مناظر اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہی ہے۔

موسمیاتی لچک کو دوبارہ سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عدم توازن اور عدم مساوات سے ہم آہنگ ایک موافقتی عمل کے طور پر ہے، تاکہ مستقبل کے لیے ایک عمل کی پکار کی جا سکے جہاں فن تعمیر نہ صرف ثقافتی ورثے میں گہرائی سے جڑا ہو بلکہ ماحولیاتی حقیقتوں کے ساتھ تنقیدی طور پر مربوط ہو۔

اٹالین ٹریڈ ایجنسی، اٹالین ڈویلپمنٹ کمیٹی اور اس کی ممبر کمپنیوں کی حمایت سے، ایکسیس ڈیزائن اسٹوڈیوز، بیسٹ بورڈ انڈسٹریز، نواکولر بائی انووینیٹرز، ایس۔ عبداللہ نے پاکستان میں اٹالین مہارت کو پیش کرنے کے لیے سالمس لگژری لیونگ اور سالمیز لگژری انٹریئر کے ساتھ شرکت کی۔

ان کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹ لائنز کو پیش کیا، جنہوں نے پاکستان میں مقامی منصوبوں کے لیے فن تعمیر اور ڈیزائن کے میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے بہترین طریقوں اور خیالات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر ایک تاریخی تصویری نمائش ''لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے فوٹوگرافی'' ایونٹ میں پیش کی گئی۔ یہ نمائش کمپاسو ڈ'ورو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ماہرین کو مناتی ہے، جو گزشتہ دو دہائیوں کے اٹالین فوٹوگرافرز کے کیمرے کے ذریعے دوبارہ تفسیر کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فوٹوگرافی کو نہ صرف ایک دستاویزی اوزار کے طور پر بلکہ ایک تخلیقی وسیلہ کے طور پر اجاگر کرنا ہے جس نے اٹالین ڈیزائن کے پھیلاؤ اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدم مساوات ڈیزائن ڈے کے طور پر کے لیے کے تحت

پڑھیں:

چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد  

کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب   کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا میں متعلقہ محکموں اور مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا ہے اور  دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ خدشات پر توجہ مرکوز  کرتے ہوئے “ہماری کہانی”، “گلوبل واچ” اور “ایشین  پوائنٹ” جیسے پروگرامز شروع کیے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے. اس تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن، یونیورسٹی ٹائیکون عبدالرحمان، ملائیشین انسٹی ٹیوٹ فار ریجنل اسٹریٹجی اور ملائیشین انٹرنیشنل زنگ حہ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعلیمی تبادلوں، اہلکاروں کے تبادلے، میڈیا سرگرمیوں اور تھنک ٹینک ریسرچ کے شعبوں میں متعدد تعاون پر اتفاق کیا۔  چین ملائیشیا میڈیا تعاون کے نتائج بھی تقریب میں جاری کیے گئے اور  چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشین نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن، ملائیشین نیوز ایجنسی اور ملائیشیا یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے درمیان تعاون کا ایک نیا دور بھی شروع کیا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد
  • اسلام آباد، ”متحدہ آوازوں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
  • امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  •  امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا
  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 
  • جرمنی کا ویزا، پاکستانی شہریوں کے لئے بڑا اعلان
  • امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے تحفظات سامنے آگئے
  • امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
  • چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد