ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
معیشت میں طلب برقرار رہنے، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں آنے سے روپے پر دباؤ بڑھا۔ برآمدات میں نمو محدود ہونے سے بھی ڈالر مضبوط ہوا۔ آذربائیجان کے ساتھ 2ارب ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری پلان کے معاہدے سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 279 روپے 46 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری آنے کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 01 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 281روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر پیسے کی
پڑھیں:
ٹیرف فیصلے کے بعد مسک نے سب سے زیادہ رقم کمائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90دن کے لیے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی منٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
بلومبرگ انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق منٹوں میں ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔بزنس مین ایلون مسک نے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ رقم کمائی۔ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں23 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی مالیت میں 36 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اس رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔