Daily Ausaf:
2025-02-25@18:19:07 GMT

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

وفاقی ٹیکس محتسب نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا حکم دے دیا۔ ک

ے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیاں بجلی کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کریں گی۔

ایف ٹی او کی ہدایت کے مطابق تقسیم کارکمپنیاں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس

پڑھیں:

الخدمت سندھ کا راشن تقسیم کے لیے فوڈ حب کا افتتاح

کراچی: ڈائریکٹرالخدمت پاکستان احمد جبران بلوچ ، انجینئر عمر فاروق ودیگر الخدمت فوڈ حب کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلے فوڈ حب کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر احمد جبران بلوچ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ و ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز پروگرام انجینئر عمر فاروق سمیت
دیگر ذمے داران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد جبران بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ضرورت مند افراد کو باعزت طریقے سے راشن فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔انجینئر عمر فاروق کاکہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت اس رمضان المبارک میں حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر اور شکارپور سمیت صوبے بھر میں 15 ہزار سے زاید مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کراچی میں ایک فوڈ حب قائم کیاگیاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی راشن کی تقسیم کے لیے فوڈ حب قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار شب و روز اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں تاکہ کوئی بھی خاندان خوراک کی کمی کا شکار نہ ہو۔الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اس مہم میں عوام اور مخیر حضرات سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سولر نیٹ میٹرنگ بجلی کے صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری
  • پاکستان کا قرضوں پر سود پونے 10 ہزار ارب روپے کی تشویش ناک سطح تک پہنچ گیا
  • حکومت سولر پر ٹیکس لگانے جارہی ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبرآ گئی
  • وفاقی وزیر توانائی کا لوڈشیڈنگ ختم اور سولر پر نوٹیکس کا اعلان
  • سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے، وزیر توانائی
  • وفاقی حکومت کے پی کو فاٹا انضمام کا فنڈ اور خالص پن بجلی کا منافع دے، عمرایوب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پر بغیرایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا
  • 3سالوں میں سرکاری ملازمین اور دکانداروں سے ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • الخدمت سندھ کا راشن تقسیم کے لیے فوڈ حب کا افتتاح