بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان ٹیم کے بھارت سے میچ ہارنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر میچ دیکھا اور ٹیم کی شکست پر بڑے دکھ کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، لوگوں کی توجہ ہٹانے کےلیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بےہوش ہوکر گر پڑے، عمران خان اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علیمہ خان

پڑھیں:

عمران خان نے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا، فیصل چوہدری

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجہ کا بڑا بیان آگیا

بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا  مزیدکہنا تھا کہ جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر بھی بانی پی ٹی آئی نے وضاحت دی اور ایسی کسی بھی قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے وکالت نامے سات دن پہلے جمع کروا دیے گئے تھے لیکن تاحال ان پر دستخط نہیں کیے جا رہےانتظار کے باوجود ابھی بھی وکالت دستخط نہیں کیے گئے،رجسٹرار جوڈیشل آئیں گے تو وہ دستخط کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب سمیت درجنوں ملزمان پر فرد جرم عائد
  • عمران خان نے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا، فیصل چوہدری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
  • عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے، شدید غم وغصے کا اظہار
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار
  • چیمپئنزٹرافی:بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر عمران خان پھٹ پڑے
  • عمران خان نے پارٹی کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی
  • عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے کی، عمر ایوب