خصوصی طلبہ کونسلنگ سیمینار،تعلیم اور پیشہ ورانہ مستقبل سے متعلق معلومات اوررہنمائی فراہم کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )برطانوی SevenPlus ٹرینر اور IELTSنے اسلام آباد میں ایک خصوصی طلبہ کونسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ سیمینار معروف ELTSکے سی ای او، مسٹر عمران لطیف اور ماہر تعلیمی مشیر مس َسبا مشتاق کی زیر قیادت منعقد ہوا، جس میں برطانیہ میں IELTSلیٹر، انٹرویو کی تیاری اور روانگی سے پہلے کی گائیڈنس پر تفصیلی تربیت CASداخلے کے عمل، اسٹوڈنٹ ویزا اپالئی کرنے،دی گئی۔یہ اہم تقریب میاں ہائیٹس، غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی، جو برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔ شرکاء کو یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ، ریکسہیم گلینڈور یونیورسٹی، الیسٹر یونیورسٹی، برطانوی یونیورسٹیوں میں داخلے کے طریقہ کار پریونیورسٹی آف ایسٹ لندن، گالسگو کلیڈونین یونیورسٹی سمیت متعدد اعلیٰ قیمتی معلومات فراہم کی گئیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، عمران لطیف نے کہا کہ طلبہ کو بروقت اور درست رہنمائی فراہم کرنا ان کے مستقبل کی کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے طلبہ ویزا پراسیس اور یونیورسٹی داخلے کے مراحل میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ہمارا مقصد اس خال کو پُر کرنا اور طلبہ کو درست معلومات اور حکمت عملی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت “”میں بدل سکیں۔انہوں نے طلبہ کو روایتی مضامین کے عالوہ دیگر جدید شعبہ جات میں تعلیم حاصل کرنے کی بھی ترغیب دی، تاکہ وہ عالمی سطح پر ترقی کے زیادہ مواقع حاصل کر سکیں،مس َسبا مشتاق نے سیمینار میں خطاب کے دوران پاکستانی طلبہ کے لیے برطانیہ میں تعلیم کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ابتدائی تیاری، اچھی تعلیمی کارکردگی، اور اعلیٰ امکانات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔سیمینار کا سب سے اہم حصہ سوال و جواب کا سیشن تھا، جہاں طلبہ نے براہ راست ماہرین سے اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل سے متعلق سوالات کیے اور شخصی رہنمائی حاصل کی۔ایسے تعلیمی سیمینار نہ صرف طلبہ کو ان کے تعلیمی اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ پاکستان اور برطانیہ کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ یہ تقاریب تعلیمی تبادلے، تحقیق، اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ٰ تعلیم کے لیے تیار کرنے کی ایک منفرد مہم کا حصہ ہے۔ ادارہ جلد IELTS SevenPlusکی یہ کاوش پاکستان میں طلبہ کو پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ایسے کونسلنگ سیشنز کا انعقاد کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس ماہرانہ رہنمائی سےفائدہ اٹھا سکیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طلبہ کو
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔
ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔