وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش، معصوم چہروں پر مسکراہٹ لے   آئی. لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیےگئے. بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا  پہلا سرکاری ادارہ ہے.

چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا  علاج  کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے، چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار  کے مطابق89 فیصدسے زائد ہے. سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل  ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا. بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بون میروٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کاہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کریں گی۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے. مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے. ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بون میرو ٹرانسپلانٹ بون میروٹرانسپلانٹ ٹرانسپلانٹ کے مریم نواز مریض بچے

پڑھیں:

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات

انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

انطالیہ(آئی پی ایس )وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیراعلی مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر ایردوان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ “جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشا اللہ۔” وزیراعلی مریم نواز نے ترکیہ کے صدر کے لیے محمد نواز شریف کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور دورے کی دعوت دینے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن سے بھی خصوصی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نواز گزشتہ روز انطالیہ پہنچیں جہاں وہ ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت کر رہی ہیں۔ آج وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی جس میں وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان سلطانز کا فلسطین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
  • ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
  • شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
  • خیبرپختونخوا صحت کارڈ سے اب منشیات کے عادی افراد بھی مستفید ہوسکیں گے
  • مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری 
  • جس سرکاری ہسپتال میں ادویات نہ ہوئیں اسکے ذمہ دار ایم ایس ہونگے, عظمٰی بخاری
  • مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں ‘عظمیٰ بخاری
  • سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ، گندم کی نقل و حمل کی اجازت، مریم نواز کا سروسز ہسپتال دورہ