کراچی:

نارتھ کراچی کے ننھے صارم کے اغوا اور قتل کیس کو50  روز گر گئے، تفتیش میں تاحال کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، ننھے صارم کی جدائی کے غم میں نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں ، ننھا صارم 7 جنوری کو اپنی رہائشی عمارت بیت العنم اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش 18 دن کے بعد اسی کی رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی پروجیکٹ بیت العنم اپارٹمنٹ سے ننھے صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کو 50 روز گزرنے کے باوجود تفتیش میں کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی ، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی خصوصی ٹیم کی تفتیش کو بھی بریکیں لگ گئی ہیں۔

صارم کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان  علی بلوچ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی تفتیش ، شواہد ، حالات و واقعات ننھے صارم کی میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کومبینہ اغوا کے 5 روز بعد قتل کیا گیا اور صارم کو زیادتی  کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیم صارم کی مڈیکل رپورٹ اورپوسٹ مارٹم رپورٹ پر خدشات کا اظہار کر رہی تھی کہ شاید ایسا نہ ہوا ہو کیوںکہ واقعہ ایک رہائشی پروجیکٹ میں پیش آیا ہے، پولیس نے پورے کراچی سے کرائم سین یونٹ ٹیموں کو طلب کر کے ایک ایک فلیٹ کی تلاشی لی ہمیشہ اس بات پر بھی شک تھا کہ صارم کو ان فلیٹوں میں نہیں رکھا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کی تفتیش اور میڈیکل رپورٹ میں کوئی مطابقت نہیں بن رہی تھی اس لیے انھوں نے فارنزک ماہرین پر مشتمل بورڈ بنانے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سفارش کی ہے تاکہ ننھے صارم کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے اور اس کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے ہماری سفارش پر محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے اور فارنزک ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ بنانے کی درخواست کی ہے ، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے چند روز میں فارنزک ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیدیا جائے گا تاکہ پولیس کی تفتیش اور میڈیکل رپورٹ کے درمیان آنے والے اختلافات کو نہ صرف دور کیا جاسکے بلکہ فارنزک ماہرین پولیس کے پاس موجود نمونوں کا جائزہ لے سکیں گے اور تفتیش کا کوئی نتیجہ نکل سکے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ مقتول صارم کے اہلخانہ یہ ہی چاہتے ہیں کہ یہ معمہ حل کیا جائے،  ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ صارم کیس میں زیر حراست تمام افراد ذاتی مچلکوں پر رہا ہیں اور مشتبہ افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پررہا کیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فارنزک ماہرین نے بتایا کہ ننھے صارم انھوں نے کی تفتیش صارم کے صارم کی

پڑھیں:

بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش۔ بھارتی بحریہ نے بحرِ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ کے مطابق یہ میزائل تجربات بحریہ کی جنگی تیاریوں اور طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت دکھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں پاکستانی سرحدوں کے قریب پہنچا دئے ہیں۔
درحقیقت یہ کارروائیاں جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی ایک کھلی کوشش دکھائی دیتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کی طرف سے داغے گئے میزائل دراصل پاکستان کو دباؤ میں لینے کی کوشش ہے، لیکن وہ بھول گیا ہے کہ یہ حرکت سوئے ہوئے شیر کو جگانے کے مترادف ہے۔پاکستان پہلے ہی دنیا کو یہ پیغام دے چکا ہے کہ ہم کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی طریقے سے اپنی فوجی قوت استعمال کر سکتے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جنگی چالیں نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ خود بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم تحفظ کا بھی ثبوت ہیں۔بحرِ عرب میں ان مشقوں کا انعقاد ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب بھارت کے اندرونی حالات خود انتشار کا شکار ہیں اور مودی سرکار اپنی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بیرونی دشمنوں کا مصنوعی خوف پیدا کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش
  • کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 54 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • کراچی، تیل و گیس کی چوری کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص ہلاک
  • برمنگھم: دو بچوں کیساتھ زیادتی، ملزم کو 26 سال قید کی سزا سنادی گئی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی،را ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے انٹیلی جنس نیٹ ورک متحرک
  • ایرانی بندرگاہ پر دھماکے میں 500 سے زائد افراد زخمی
  • ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق