Express News:
2025-02-25@17:25:04 GMT

مریم نواز کا جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کے اجرا کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش، معصوم چہروں پر مسکراہٹ لے ، آئی، لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیےگئے، بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا  پہلا سرکاری ادارہ ہے، چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا  علاج  کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے، چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار  کے مطابق89 فیصدسے زائد ہے، سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پربون میروٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا، بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بون میروٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کاہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کریں گی۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے، مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بون میرو ٹرانسپلانٹ بون میروٹرانسپلانٹ ٹرانسپلانٹ کے مریم نواز

پڑھیں:

مستقبل مریم نواز

تحریر: عظمیٰ زاہد بخاری

ہمیشہ ہمیں ایک ہی جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ بیٹا بڑا ہوگا باپ کا نام روشن کرے گا لیکن اب وقت بدل چکا ہے اور اب بیٹیاں باپ کا نام روشن کر رہی ہیں، بیٹیاں ہر شعبے میں صف اول کا رول ادا کر رہی ہیں۔ مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پنجاب کی بیٹیوں میں ایک نیا حوصلہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے۔

پنجاب کی بیٹیوں کی اپنی ماں، بہن اور بیٹی مریم نواز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا۔ مریم نواز آج جس مقام پر پہنچی ہیں اس میں اللہ تعالی کے بعد ان کی اپنی محنت، جدوجہد اور مشکلات سے بھرپور پچھلے پانچ سے چھ سال کا کٹھن ترین سفر ہے۔ مریم نواز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی اور نہ ہی ملکی سیاسی منظر نامے پر ان کی مقبولیت کسی کی مرہون منت ہیں بلکہ انہوں نے ایک بہادر بیٹی ہونے کے جرم میں پہلے اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ دو مرتبہ بے گناہ جیل کاٹی پھر اس دوران ان کو ہر طرح سے اذیتیں پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی۔ ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن مریم نواز نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ ان مشکلات کے دور میں ذاتی کردار کشی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اپنے والد کے ساتھ ڈٹ کر اور قدم سے قدم ملا کر کھڑی رہیں۔ اس کا صلہ اللہ تعالی نے ان کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنا کر دیا۔

پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو تاریخ کے سب سے بڑے مینڈیٹ سے عزت بخشی۔ مریم نواز پہلے کبھی کسی سیاسی انتظامی یا ریاستی عہدے پر نہیں رہی اس کے باوجود ان کا انتظامی معاملات کو اس احسن طریقے سے چلانا لائق تحسین ہے۔ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب پہلے سال میں وہ تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھائے جو ان سے پہلے ملک کی تاریخ کے تجربہ کار حکمران بھی نہیں عوام کے لیے کر سکے۔

ایک سال میں 90 سے زائد عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے اور ان منصوبوں میں سے 50 سے زائد منصوبے مکمل بھی کر دیے۔ ان میں اپنی چھت اپنا گھر، الیکٹرک بائیکس، الیکٹرک بسیں، آسان کاروبار پروگرام، 400 ارب کا کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر، ہزاروں کلو میٹر کی نئی سڑکیں، دھی رانی پروگرام، ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈ، لائیو اسٹاک، مفت ادویات کی فراہمی، ستھراء پنجاب پروگرام، لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری نواز شریف کینسر اسپتال کا قیام جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی اسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

پہلے سال میں مریم نواز نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک کامیاب سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب حکمران عوام کے خدمت گزار ہونے کی بھی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔ یہاں ایک حکومت ایسی بھی آئی کہ ایک سال میں جس نے صرف اپنی سمت درست کی اور قوم کو ایک سال بعد بتایا گیا کہ ہم سیکھ رہے تھے۔ الحمداللہ آج مریم نواز فخر کے ساتھ قوم کو بتا سکتی ہیں کہ انہوں نے مزدور، کسان طلبہ، خواتین، نوجوانوں سمیت ہر طبقے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ مریم نواز کے منصوبوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ رہی ہے کہ انہوں نے تب ہی منصوبے کا افتتاح کیا جب وہ عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوگیا۔ مریم نواز کے منصوبے فائلوں کی نظر نہیں ہوتے بلکہ گراؤنڈ پر نظر آرہے ہیں۔

مریم نواز کے منصوبوں سے اب تک کروڑوں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ ایک سال میں پنجاب حکومت نے اپنی پانچ سالہ ترجیحات قوم کے سامنے پیش کر دی ہیں۔ پہلے سال میں جو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع ہوئے یا مکمل ہو چکے ہیں اسی گراؤنڈ پر حکومت پنجاب آگے بڑھے گی۔ یہ سال پنجاب کے عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سال ہے۔ 2024 کا سال باقی صوبوں کی طرح پنجاب کے عوام کے لیے بھی مشکل تھا لیکن 2025 کا سال پنجاب کے عوام کے لیے ترقی کا سال ثابت ہوگا۔

میری سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے، کئی حکومتیں میں نے دیکھی، اپوزیشن میں بھی رہی لیکن مریم نواز کی حکومت کا کام کرنے کا طریقہ باقی سابقہ حکومتوں سے بالکل مختلف ہے۔ مریم نواز عوام کی نفسیات کو سمجھتی ہیں، ان کو بہت اچھے سے معلوم ہے کہ مختلف شعبہ جات کے لوگوں کے کیا مسائل ہیں اور ان کا حل کیسے ممکن ہے۔ یہ انہوں نے اپنے پہلے ایک سال میں ثابت کر دیا ہے۔ مریم نواز کی نظر میں پنجاب کے 13 کروڑ عوام یکساں ہیں کسی مذہب، رنگ، نسل، ذات، برادری میں کوئی تفریق نہیں رکھتی ہیں۔ ان کی ترجیحات بہت واضح ہیں۔ سیاست صرف تنقید برائے تنقید کا نام نہیں بلکہ سیاست خدمت کا نام ہے۔ اگر باقی صوبوں کے وزرائے اعلی کو بھی خدمت کا طریقہ سیکھنا ہے تو مریم نواز ان کے لیے آج رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں۔

مریم نواز پہلی بار وزیراعلیٰ بنی ہے لیکن ان کے کام کا طریقہ کار بہت واضح ہے اسی لیے باقی صوبوں کے لوگ بھی آج کھلے عام خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ ان کی وزیر اعلیٰ بھی کاش مریم نواز ہوتی۔ سیاست کو خدمت میں تبدیل کرنے کا یہ ہنر مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف سے سیکھا ہے۔ میاں نواز شریف میرے لیڈر ہیں اور مجھے فخر ہے کہ نواز شریف سے زیادہ کوئی بھی پاکستان کی تاریخ میں حکمران ڈلیور نہیں کر سکا۔ میاں نواز شریف کی کارکردگی کا پیمانہ پاکستان اور پاکستان کے عوام ہیں۔ پاکستان کے لیے جو کچھ میاں نواز شریف نے کیا ہے اس کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مشکلات سے بھرپور سیاسی زندگی گزارنے والے میاں نواز شریف نے پاکستان کو دنیا میں ایک منفرد پہچان دی ہے، چاہے وہ ایٹمی قوت بنا کر ہو یا سی پیک لا کر ہو۔ اس لیے دنیا کے آج بھی بڑے ممالک نواز شریف کو ایک عظیم لیڈر مانتے ہیں۔

صرف ایک سال کے عرصے میں مریم نواز نے بھی دنیا میں اپنی نمایاں پہچان بنائی ہے۔ ان کا طرز حکومت بالکل میاں نواز شریف جیسا ہے۔ چین کے دورے کے دوران مریم نواز کے طرز حکومت کی تعریف کی گئی۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹر نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں مریم نواز میں پاکستان کی ایک بڑی لیڈر دیکھ رہا ہوں۔ لیڈر ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کرنے سے بنتے ہیں بلند و بانگ دعوے کرنے اور جذبات بھڑکانے والی تقریریں کرنے سے لیڈر نہیں بنا جا سکتا اس سے آپ وقتی طور پر لوگوں کو ورغلا سکتے ہیں، ان کی ذہن سازی کر سکتے ہیں لیکن نہ لوگوں کے پیٹ بھر سکتے ہیں اور نہ ملک میں خوشحالی لا سکتے ہیں۔

مریم نواز پانچ سال اسی ڈگر پر چلتے ہوئے پنجاب کے عوام کی خدمت کرتی ہیں تو یقینی طور پر پنجاب سے منفی سیاست کرنے والے اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ مریم نواز ان شاءاللہ پاکستان کی دوسری خاتون وزیراعظم بھی بنیں گی اور عالمی دنیا میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دلائیں گی کیونکہ پاکستان کا مستقبل مریم نواز ہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا
  •  ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے, مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے:مریم نواز
  • مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے ،جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب
  • مستقبل مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی
  • خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ 40 ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں
  • کراچی: گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کیلئے پولیس کا اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن
  • عام آدمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
  • عام آدمی کیلئے 5 اعضاء کے ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہونگے: مریم نواز