Jang News:
2025-04-16@14:52:33 GMT

آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا کردیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا کردیے گئے

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔

آفاق احمد کو 3 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ملی ہے، سینٹرل جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔

اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔

عدالت نے آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی اور انہیں 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا فاق احمد

پڑھیں:

ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے، قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت حاصل فوائد نہیں لے سکیں گے.

وائٹ ہاؤس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سیکیورٹی نمبر کے زریعے نوکریاں حاصل کرلیتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کو گھروں اور نوکریوں سے بیدخل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے لوگوں کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

ذاتی ڈیٹا عام طور پر محفوظ تصور کیا جاتا ہے تاہم اب اس بات کی معلومات جمع کی جارہی ہیں کہ لوگ کہاں ملازمت اور تعلیم حاصل کرتے ہیں اور انکی رہائش کہاں ہے؟

امریکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے معاملے پر مظاہرہ کرنیوالے تمام افراد کا بھی ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • جیل حکام کاعمران خان کا میڈیکل چیک اپ اور بچوں سے بات کا عدالتی حکم وصول کرنے سے انکار
  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عمر ایوب کے تمام الزامات رد کردیے
  • ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے
  • بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد
  • عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں: عرفان صدیقی
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی رہائی کی درخواست مسترد
  • صیہونی قیدیوں کی ایک مرحلے میں رہائی کیلئے حماس کی شرائط
  • ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروت
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے:عمر ایوب